’نیرجا ‘ کی سکریننگ میں ملالہ کی شرکت: سونم کا خوشی کا اظہار


\"malala\"لندن میں بولی وڈ فلم ’نیرجا‘ کی نجی سکریننگ کے دوران پاکستانی نوجوان طالبہ ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔
فلم کی ہیروئن سونم کپور نے ملالہ یوسف زئی کی سکریننگ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ میں خوف سے زیادہ طاقتور ہوں اور ’نیرجا‘ کو بھی خوف نے ہی ہمت دلائی تھی۔
بالی وڈ فلم ’نیرجا ‘ نیرجا بھانوٹ نامی ایک ایئرہوسٹس کی زندگی پر بنائی گئی ہے جو 1986 ءمیں ہندوستان کے ایک ہائی جیک جہاز میں فائرنگ سے ہلاک ہو گئی تھی۔ نیرجا کی اس بہادری کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا اور دی ہیروئن آف دی ہائی جیک کے خطاب سے نوازا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments