بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ کراچی پہنچ گئیں


juhiبھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نجی دورے پرکراچی پہنچی ہیں۔ہمیشہ کی طرح انھیں میڈیا سے لاعلم رکھا گیا وہ ائیر پورٹ سے اپنے ماموں معروف فلم ساز تقسیم کار ستیش آنند کی فیملی کے ہمراہ ان کے گھر روانہ ہوگئیں ،جوہی چاو¿لہ کراچی میں ایک ہفتہ قیام کریں گی وہ اپنے عزیز واقارب کی شادی میں شرکت کریں گی۔
جوہی چاولہ اس سے قبل 3 مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں لیکن انھوں نے نجی تقاریب کے علاوہ کسی تقریب میں شرکت نہیں کی اس بار بھی انھوں نے اپنے دورے کو میڈیا سے چھپا کر رکھنے کی کوشش کی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments