جلال آباد میں سرکاری ٹی وی سٹیشن پر حملہ: چار حملہ آوروں سمیت 10 افراد ہلاک


 

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت پر شدت پسندوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے چاروں حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کا تعلق سرکاری ٹیلی وژن چینل آر ٹی اے سے ہے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی حملے کے دوران ہونے والی لڑائی میں مارے گئے۔

حکام کے مطابق چار حملہ آور سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت کے اندر داخل ہوئے جن میں سے دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان تقریباً چار گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

اپنے آپ کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ٹیلی وژن سٹیشن کے سربراہ سمیت کم از کم بارہ ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا تاہم دیگر لوگ اندر ہی محصور ہو کے رہ گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp