کلبھوشن کیس؛ عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پر آج فیصلہ سنائے گی


عالمی عدالت انصاف بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کی درخواست پر آج دوپہر 3 بجے فیصلہ سنائے گی جو عالمی عدالت انصاف کے صدر جج رونی ابراہم خود پڑھ کر سنائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کی عوامی سماعت 15 مئی کو ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا تھا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).