بھارتی اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ درد مند ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریما لاگو کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ریما لاگو نے اپنی فنی کرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تاہم بہترین اداکاری کے باعث پہلی بار انہوں نے بالی ووڈ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اداکاری کی جو بے حد پسند کی گئی جب کہ اداکارہ کا بھارتی ڈرامہ ’تو تو میں میں‘ بھی بہت پسند کیا گیا۔

اداکارہ نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلموں میں بھی اداکاری کی ، ان کی یادگار فلموں میں عاشقی، میں نے پیار کیا، ساجن، ہم آپ کے ہیں کون، واستو، کچھ کچھ ہوتا ہے اور ہم ساتھ ساتھ ہیں شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).