ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا آج ٹاکرا ہو گا


\"pakشاہین ایشیا کپ ٹی 20 کی بڑی جنگ میں بھارتی سورماوں پر جھپٹنے کے لیے تیار ہیں، بوم بوم آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کی تیاری کر لی۔ بھارت کو عالمی کپ جتوانے والے کپتان دھونی کو زیر کرنے کیلئے گرین شرٹس کی امیدیں اپنے جارح مزاج کپتان سے وابستہ ہیں۔ محمد حفیظ، عمر اکمل ، شرجیل خان اور شعیب ملک حریف ٹیم کے بولرز کی دھلائی کیلئے بیتاب ہیں۔ محمد عامر اور وہاب ریاض کی شاندار فارم بھارتی بلے بازوں کی قابلیت کا امتحان ہو گا۔ عالمی کپ 2015 کے بعد ایشیائی کرکٹ کے دو بڑے ڈان کل شام ساڑھے چھے بجے ڈھاکہ میں ایک دوسرے پر جھپٹیں گے۔ ایشیا کپ کے بڑے معرکے میں دونوں ٹیموں کے پاس ایسے پلیئرز موجود ہیں جو پریشر کو ہینڈل کرتے ہوئے میچ کا پانسہ بدل سکتے ہیں۔ بیٹنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کے پاس محمد حفیظ جیسے تجربہ کار بلے باز ہیں جو ابھی تک 71 ٹی 20 میچ کھیل کر ایک ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں ، بھارت کے پاس روہیت شرما کی شکل میں ذمہ دار بیٹسمین موجود ہے جو ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کیخلاف 83 رنز کی جارحانہ اننز کھیل کر خطرے کی گھنٹی بجا چکے ہیں۔ آل راو¿نڈرز میں پاکستان کے بوم بوم کپتان شاہد آفریدی بھارت کو تگنی کا ناچ نچانے کیلئے بے چین ہیں۔ دوسری جانب بھارت کے نوجوان آل راو¿نڈر ہردیک پانڈیہ بھی کسی سے کم نہیں انہوں نے بنگلہ دیش کیخلاف 24 فروری کو ہونے والے میچ میں جارحانہ 31 رنز بنانے کیساتھ ایک وکٹ بھی لی۔ بولنگ کے شعبے میں پاکستان کا اہم ہتھیار محمد عامر ہوں گے ، طویل عرصے بعد روایتی حریف کیخلاف کھیلنے کی وجہ سے ان کا جوش و جزبہ بھی عروج پر ہو گا۔ جبکہ بھارت کو تجربہ کار بولر اشیش نہرا سے امیدیں وابستہ ہیں جنہوں نے ایشیا کپ کا آغاز تین وکٹیں لے کر کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments