دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے خطرہ ہے: امریکا


amricaامریکا کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے خطرہ ہے اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر تعاون خوش آئند ہے، امریکا نے بھی ہمیشہ پاک بھارت بہتر تعلقات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ پیر سے شروع ہونے والے اسٹریٹجک مذاکرات خطے میں امن و امان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر پہلے بھی کئی مرتبہ بات چیت ہو چکی ہے اور ان مذاکرات میں بھی دہشت گردی سمیت خطے کے مسائل، خطرات اور تجارت کے حوالے سے بھی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments