دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے خطرہ ہے: امریکا


\"amrica\"امریکا کا کہنا ہے کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے خطرہ ہے اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دہشت گردی کے معاملے پر تعاون خوش آئند ہے، امریکا نے بھی ہمیشہ پاک بھارت بہتر تعلقات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ پیر سے شروع ہونے والے اسٹریٹجک مذاکرات خطے میں امن و امان کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر پہلے بھی کئی مرتبہ بات چیت ہو چکی ہے اور ان مذاکرات میں بھی دہشت گردی سمیت خطے کے مسائل، خطرات اور تجارت کے حوالے سے بھی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments