پاناما کیس جے آئی ٹی پرحسین نوازکے اعتراضات پر سماعت 29 مئی کو ہوگی


وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جانب سے پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں شامل دو ارکان بلال رسول اور عامر عزیز کی شمولیت پر اعتراض اٹھائے تھے، حسین نواز نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کے ان دو ارکان کے حوالے سے درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ ان دونوں  کی سیاسی جماعت سے وابستگی ہےلہٰذا خدشہ ہے کہ یہ کیس میں غیرجانبدار نہیں رہیں گے۔

سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کے تینوں ججز نے متفقہ طور پر حسین نواز کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے جے آئی ٹی ارکان پر اعتراضات کے حوالے سے سماعت 29 مئی کو مقرر کردی

واضح رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں شامل بلال رسول  اسٹیٹ بینک اورعامرعزیز سیکیورٹی ایکس چینچ کمپنی پاکستان (ایس ای سی پی) کے  نمائندے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).