مختلف قسم کے کردار کرنے کی خواہش ہے: کترینہ


\"Katrina_Kaif\"بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں اس مقام پر آگئی ہیں جہاں کرداروں کے حوالے سے خطرات مول لے سکتی ہیں۔ ممبئی میں کترینہ کیف نے ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اب مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں ان کو اپنے کیریئر میں اچھی اور بری دونوں طرح کی فلمیں ملیں اور مجھ پر یہ آشکار ہوا کہ جب آپ کو اپنے کیریئر کے شروع میں ہی کامیابی مل جائے تو آپ جلد رسک پر مشتمل رول ادا کرنے کی پوزیشن پر آجاتے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ میں بھی اسی مقام پر آگئی ہوں۔ کترینہ نے کہا کہ اب مجھے اگر کسی مختلف کردار کی پیشکش ہوئی تو رسک لینے سے کبھی نہیں ہچکچاﺅںگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments