افغانستان : خودکش دھماکے میں 11 سے زائد افراد ہلاک


\"afghanistan\"افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے دارالخلافہ اسد آباد میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغان ملیشیا کے کمانڈر سمیت 11 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے.خامہ پرس کی ایک رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے خود کو صوبائی گورنر ہاو¿س اور پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے سے اڑا لیا.
صوبائی گورنر واحد اللہ کلیم زئی کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار گورنر ہاو¿س کے داخلی دروازے تک موٹرسائیکل پر آیا اور خود کو اڑا لیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوئے.ان کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر عام شہری، راہگیر یا پھر قریبی پارک میں کھیلنے والے بچے ہیں.
واقعے کے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا.
ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم بظاہر یہ حملہ قبائلی رہنما اور ملیشیا کمانڈر حاجی خان جان پر کیا گیا جو اس واقعے میں ہلاک ہوچکے ہیں.حاجی خان نے گذشتہ برس ضلع میں طالبان کے خلاف کیے گئے متعدد آپریشنز میں حصہ لیا تھا.
5 دن قبل بھی افغان صوبے پروان میں پولیس پر ہونے والے ایک خود کش حملے میں 9 شہریوں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے.دسمبر 2014 میں امریکا کی اتحادی نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد سے افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور اہم مقامات پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments