قریب سے دیکھیں تو آئن سٹائن، دور سے دیکھیں تو مارلن منرو


20ویں صدی کے عظیم ترین سائنسدان آئن سٹائن اور ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق حسینہ میرلن منرو کی شخصیات میں اگرچہ زمین آسمان کا فرق تھا لیکن امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے سائنسدانوں نے انہیں ایک پراسرار تصویر میں یکجا کردیا ہے۔

آپ بھی دی گئی تصویر کو دیکھئے اور بتائیے کہ آپ کو آئن سٹائن نظر آتا ہے یا میرلن منرو نظر آتی ہیں؟ ایم آئی ٹی کے نیورو سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اس تصویر میں صرف میرلن منرو نظر آتی ہے تو غالباً آپ کو ماہر چشم کے پاس چکر لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ تصویر دونوں شخصیات کے چہروں کا ملغوبہ ہے اور قریب سے دیکھنے پر اس میں صرف آئن سٹائن کا چہرہ نظر آنا چاہیے۔

اس تصویر کی تیاری کے لئے آئن سٹائن کے چہرے کو لکیری خاکے کی مدد سے بنایا گیا ہے اور اس کے اوپر میرلن منرو کا چہرہ منطبق کیا گیا ہے۔ تصویر چھوٹی ہونے کی صورت میں میرلن منرو کا چہرہ نظر آتا ہے لیکن جیسے ہی یہ بڑی ہوتی ہے یا اسے قریب سے دیکھا جاتا ہے تو آئن سٹائن کا چہرہ واضح ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کا تجربہ اس سے مختلف ہے تو غالباً اس کی وجہ بصارت کی کمزوری ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).