کیا راحیل شریف اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی چھوڑنا چاہتے ہیں؟


تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف اسلامی اتحاد کی سربراہی سے مستعفی ہوکر وطن واپسی کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

متعدد صحافتی ذرائع کے مطابق راحیل شریف اتحادی فوج میں امریکہ کے غیر معمولی اثرونفوذ سے خوش نہیں ہیں اور وہ کسی بھی وقت اپنا عہدہ چھوڑ کر واپس آ سکتے ہیں- جنرل راحیل شریف کے بارے میں ان خبروں نے یکدم ساری قوم کو چونکا دیا ہےت اہم اس حوالے سے ابھی تک سعودی عرب یا پاکستان کی حکومتوں کی طرف سے سرکاری طور پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا-

اطلاعات کے نطابق راحیل شریف محسوس کر رہے ہیں کہ اسلامی اتحاد اس سمت گامزن نہیں جس کے بارے میں انہیں بتایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ سعودی حکام آہستہ آہستہ ان کے کردار کو محدود کرکے ان سے ایک سیکیورٹی آفیسر کی طرح کام لے رہے ہیں- یہی وجہ ہے کہ وہ سنجیدگی سے استعفیٰ دے کر پاکستان آنے پر غور کر رہے ہیں، راحیل شریف کے قریبی دوستوں نے بھی انہیں یہی مشورہ دیا ہے-


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).