’امریکہ میں تمام بین الاقوامی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی لگانے پر غور‘


امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ جہازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی تمام بین الاقوامی پروازوں پر لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

جان کیلی نے یہ بات فوکس نیوز کے پراگرام پر کہی۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے پہلے ہی آٹھ مسلمان مسلم ممالک سے آنے جانے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

دو ہفتے قبل ہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ امریکہ اور یورپی یونین کا حصہ ممالک کے درمیان پروازوں پر یہ پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ تاہم جان کیلی کے اس بیان نے اس فیصلے پر شکوک و شبہات پیدا کیے ہیں۔ جان کیلی سے جب پوچھا گیا کہ کیا تمام بین الاقوامی پروازوں پر لیپ ٹیپ لے جانے پر پابندی عائد کر دی جائے گی تو انھوں نے جواب دیا ‘میں شاید لگا دوں۔ ہم انٹیلیجنس رپورٹیں حاصل کر رہے ہیں۔ یہ ایک جدید ترین خطرہ ہے اور میں اس بارے میں حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہوں گا۔’ یاد رہے کہ مارچ میں امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں سمارٹ فون سے بڑی ڈیوائس پر ہیں۔ ترکی، مراکش، اردن، مصر، متحدہ عرب امارات، قطر، شعودی عرب اور کویت سے امریکہ جانے والی پروازوں پر ڈیوائس جیسے کہ لیپ ٹاپ وغیرہ ہاتھ میں لے کر سفر کرنے پر پابندی ہے۔ ارمیکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے بعد برطانیہ نے بھی پابندی عائد کر دی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp