حسین نواز آج پھرجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے


پاناما کیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے مگر کسی سوال کا جواب نہیں دیا اوروہ بغیرکسی ریکارڈ کے پیش ہوئے جب کہ وقت کی کمی کے باوجود وہ تعاون بھی نہیں کررہے۔

حسین نواز اتوار کے روز بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے جس میں ان سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ پوچھ گچھ کے بعد حسین نوازاور وفاقی وزرا نے جے آئی ٹی پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔

واضح رہے کہ حسین نواز کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے 2 ممبران پر اعتراض کیا گیا تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).