جمائمہ نے بنی گالہ کی خریداری کے کاغذات ملنے کا اعلان کر دیا


تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ کیا ہے کہ بالآخر ان کو 15 برس پرانی بینک سٹیٹمنٹس مل گئی ہیں جن سے عمران خان کی بنی گالہ کی خریداری کے متعلق رقم کی منتقلی کا معاملہ حل ہو جائے گا اور وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہو جائیں گے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اس ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’برائے مہربانی اب اصل چوروں کے پیچھے جائیں‘۔

جمائمہ صاحبہ کی فراہم کردہ یہ دستاویزات عمران خان کے لئے راحت کے سانس کا سبب ہوں گی جن کا وکیل ان دستاویزات کی عدم موجودگی میں عدالت میں مشکل محسوس کر رہا تھا اور سوشل میڈیا پر عمران خان صاحب کا مذاق اڑایا جا رہا تھا کہ ان کے پاس دس پندرہ برس پرانی دستاویزات موجود نہیں ہیں اور وہ نواز شریف صاحب سے تین نسلوں کا حساب مانگتے ہوئے پچاس برس پرانی دستاویزات طلب کر رہے ہیں۔

نواز شریف صاحب کا کیمپ پہلے ہی نہال ہاشمی صاحب کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن رہا تھا اور اب جمائمہ گولڈ اسمتھ کے فراہم کردہ اس ثبوت کے بعد وہ مزید مشکل میں پڑ جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).