میڈیا ہاﺅسز پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے 7دہشت گرد گرفتار


\"media\" قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میڈیا ہاوسز پر حملوں میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے 7 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔حساس اداروں کے ذرائع کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مرکزی ملزمان سیف اللہ اور وحید کو دیگر 5 ساتھیوں سمیت ایک چھاپے کے دوران سمن آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے میڈیا ہاو¿سز کے نقشے، لٹریچر اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے گلبرگ کے علاقے میں قائم دن نیوز کے دفتر پر حملے کا اعتراف کیا ہے، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے یکم دسمبر کو نجی چینل کے گیٹ پر دستی بم سے حملہ کیا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں نامعلوم افراد نے دنیا نیوز کے دفتر پر حملہ کیا تھا تاہم حملہ آور جاتے ہوئے دولت اسلامیہ خراسان کے نام سے پمفلٹ پیچھے چھوڑ گئے تھے۔دولت اسلامیہ خراسان مبینہ طور پر افغانستان اور پاکستان کے لیے داعش کا ایک دھڑا ہے، جس نے حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments