کابل میں جنازے کے دوران 3 دھماکوں سے 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے علاقے خیر خانہ میں سینیٹر کے بیٹے سالم عزت یار کے جنازے میں تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق یہ حملہ تدفین کے دوران قبرستان میں ہوا۔ جنازے میں چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سمیت متعدد اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ عبداللہ عبداللہ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ چیف ایگزیکٹیو ان دھماکوں میں محفوظ رہے۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کس طرح سے کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ طالبان نے بیان جاری کرکے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔یہ بھی پڑھیں: کابل میں افغان صدر کے خلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپوں میں 4 مظاہرین ہلاک

واضح رہے گزشتہ روز کابل میں سیکڑوں افراد نے بدھ کو ہونے والے ٹرک بم دھماکے کے تناظر میں صدر اشرف غنی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا، اس دوران پولیس نے ایوان صدر کی جانب بڑھنے والے احتجاجیوں کو منشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سینیٹر کا بیٹا سالم عزت یار بھی شامل تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).