انتہا پسند نے داعش چھوڑنے کا کہنے پر اپنی ماں کو سرعام قتل کر دیا


\"daesh\"اطلاعات کے مطابق خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک رکن نے نے اپنی ماں کو اس وجہ سے سرعام قتل کر دیا ہے کہ اس نے بیٹے کو داعش چھوڑنے کی ترغیب دی تھی۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ رقہ میں ڈاک خانے کے سامنے پیش آیا۔
عینی شاہدین کے مطابق 21 سالہ علی ساقر نے اپنی 45 سالہ ماں لینا القاسم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ مبینہ طور پر لینا القاسم نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ امریکہ کی قیادت میں فوجی اتحاد دولتِ اسلامیہ کو ختم کر دے گا اور انھوں نے کوشش کی تھی کہ بیٹا ان کے ساتھ شہر چھوڑ دے۔ لینا القاسم کے بیٹے نے اپنی ماں کے خیالات کے بارے میں گروپ کو آگاہ کیا تو انھوں نے لینا القاسم کو قتل کرنے کا حکم دیا۔
علی ساقر نے راقہ میں ڈاک خانے کے باہر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں اپنی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
2014 ءمیں دولتِ اسلامیہ میں عراق اور شام کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے بعد خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔


Comments

FB Login Required - comments