کشش ثقل اور ہماری نشاة ثانیہ


kamran tufailکامران طفیل

گئے دنوں کی بات ہے جب ہم اپنا نیم نورانی چہرہ لئے ڈاکٹر اسرار احمد کی محفل میں بیٹھے اسلام کی نشاة ثانیہ کی بشارتیں سن کر دل ہی دل میں خوش ہورہے تھے کہ وہ دن دور نہیں جب انجلینا جولی اور مسمات نکول کڈمین کنیزوں کے روپ میں پاکستان اور افغانستان کے مجاہدین میں تقسیم کی جائیں گی۔ڈاکٹر صاحب مرحوم جس خشوع خضوع کے ساتھ احادیث کی روشنی اور علاقائی حالات کے مطابقت میں آنے والے دنوں کا نقشہ کھینچتے تھے کہ ہم اپنے حرم کی آرائش کا کام کسی کو سونپنے کا سوچنے لگتے۔

کاش ڈاکٹر صاحب حیات ہوتے تو ا±نہیں اسلام کی نشاة ثانیہ کا امکان اور واضح ہوتا نظر آتا، دیکھیے اس خداداد مملکت المعروف اسلام کے قلعہ میں کیا کیا معجزے ہوئے

پانی سے کار چل گئی

کشش ثقل کی بینڈ بجا دی گئی

عجوہ کھجور سے دل کا بائی پاس ہوگیا

حکیم داو¿د نے کالے یرقان کا علاج دریافت کرلیا

افسوس یہ ہے کہ نہ صرف اپنے قوی مضحمل ہوگئے بلکہ مسمات انجلینا جولی دماغی عارضے میں مبتلا ہو گئیں اور نکول کڈمین ایک بوڑھی مدبر بن گئیں،

تازہ ترین ہیرو انجنیئر فرید اختر نے روشنی کو جو کرن دکھائی ہے ا±س کے بعد کچھ دیر اور زندہ رہنے کو جی چاہنے لگا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “کشش ثقل اور ہماری نشاة ثانیہ

  • 29-02-2016 at 10:54 am
    Permalink

    Awesome

Comments are closed.