گورنرپنجاب سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی۔


\"Mumtaz-Qadri-010\"پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے مجرم ممتاز قادری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی، پنجاب پولیس اور جیل ذرائع نے تصدیق کردی۔

ممتازقادری کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز قادری کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

پھانسی کی سزا سے قبل ممتاز قادری کی ان کے اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی۔ ممتاز قادری کی ڈیڈ باڈی ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مجرم ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 ء کو پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ ایک ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر ٓ رہے تھے۔ م ممتاز قادری سلمان تاثیر کے سیکورٹی سٹاف کا حصہ تھا اور اس کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر نے توہین رسالت قانون کی مخالفت کر کے توہین رسالت کے مرتکب ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
3 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments