ریڈیو پاکستان کا مجلہ آہنگ: مئی 2017


ریڈیو پاکستان ملکی ادب ، ثقافت، تاریخ اور لوک ورثے کا واحد امین ادارہ ہے ۔اور اس کے شعبہءمطبوعات کے تحت 1948ءسے مسلسل اشاعت پذیر واحد جریدہ ” آہنگ “ کا ہر شمارہ ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔مئی کے شمارہ ” آہنگ “ کا آغاز راغب مراد آبادی کے کلام سے ہوتا ہے جو ہمیں 28 مئی کی یاد دلاتا ہے ۔یہ وہ تاریخ ہے جب چاغی کی پہاڑیاں ایٹمی دھماکوں اور ملک کی تمام فضاءنعرہ تکبیر اللٰہ اکبر کی صداو ¿ں سے گونج اُٹھی اور ان دھماکوں نے ہمیں دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک بننے کے اعزاز سے نوازا۔

ملکی تاریخ میں فلمی صنعت کی ترقی کے لئے پہلی مرتبہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی فلمی صنعت کی ترقی کے لئے مجوزہ فلم پالیسی وفاقی سطح پر تیار کی جا رہی ہے۔اس کانفرنس کی روداد ” آہنگ “ میں شامل کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان صباءمحسن رضا کی سبکدوشی کے موقع پر نیشنل براڈکاسٹنگ ہاو ¿س اسلام آباد میں ایک شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔اس تقریب کی روداد ڈپٹی کنٹرولر نیوز عبدالرو ¿ف خان نے ” آہنگ “ کے لئے قلم بند کی۔

اسلام کے پانچ بنیادی اراکین میں سے یوں تو ہر رکن اپنی جگہ خاص اہمیت کا حامل ہے اور کئی صورتوں میں تو ان کے ایک ایک مظہر پر انسان کے ایمان و کفر کا فیصلہ آن ٹھہرتا ہے، لیکن روزے کی ایک خصوصیت صرف اسی کا حصہ ہے۔ اللٰہ تعالٰی ارشاد فرماتے ہیں ” روزہ میرے لئے ہے اور اس کی جزا میں ہی دیتا ہوں “۔ ماہِ رمضان کی مناسبت سے زاہد اشرف کی تحریر ” روزہ صحت کا محافظ “ اور عبدالعزیز عرفی کی تحریر ” ماہِ صیام کی فضیلت “ بھی شاملِ اشاعت ہیں۔

28 مئی 1998ءکو جب ایٹمی دھماکے کئے گئے تو اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس تاریخی دن کو کسی نام سے منسوب کرنے کے لئے عام دعوت دی جو پاکستان بھر سے لاکھوں افراد نے بھیجی۔ان میں سے ایک بہاولپور کے شہری سید اسد حسین بھی ہیں جنہوں نے اس تاریخی دن کا نام ” یومِ تکبیر “ تجویز کیا اور چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن کے نام ارسال کیا۔ وزیراعظم پاکستان نے اس قومی خدمت کا اعتراف کرتے ہوئے سید اسد حسین کو سند اعزاز سے نوازا۔ ریڈیو پاکستان بہاولپور کے ڈپٹی کنٹرولر نیوز سجاد پرویز نے ان کا خصوصی انٹرویو کیا جو اس شمارے کا حصہ ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ” ریڈیو کی دنیا ۔۔۔۔شوق اور جذبات “ کے عنوان سے ریڈیو ایشیاءکانفرنس منعقد ہوئی جس میں ریڈیو پاکستان کی نمائندگی کنٹرولر داخلی نشریات محمد فیاض بلوچ نے کی۔ اس کانفرنس کی روداد بھی ” آہنگ “ میں شامل ہے۔

جنگ آزادی کے پہلے شہید ٹیپو سلطان کے حالاتِ زندگی کو فرہاد انور یوسف زئی نے بڑی خوبصورتی سے قلم بند کیا ہے ۔

یوم مئی کے موقع پر ریحانہ امجد بخاری کی مزدوروں کے حوالے سے ایک خصوصی تحریر ” پیغام “ افسانہ کی صورت میں شائع کی گئی ہے۔

 معروف صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے حالات زندگی پر عادل ابراہیم نے روشنی ڈالی ہے۔ جبکہ ریڈیو پاکستان کی سابق اور پہلی خاتون اسٹیشن ڈائریکٹر نسرین انجم بھٹی مرحومہ کا عارفانہ گائیکی کی ملکہ زاہدہ پروین پر لکھا گیا مختصر مگر جامع مضمون بھی قابل مطالعہ ہے۔

ماہنامہ ” آہنگ “ گذشتہ 70سال سے باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔کے جی علی کا ایک مضمون ”نئے تعلیمی طریقے ریڈیو“ آہنگ 70 سال پہلے سے اقتباس اب بھی قندِ مکرر کا مزہ دے رہا ہے۔

مجید امجد جدید اردو نظم کا عبقری شاعر ہے ، بڑا شاعر اپنے عہد سے نہیں بلکہ عہد اس سے پہچانا جاتا ہے۔ ان الفاظ میں اشرف قمر نے مجید امجد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

معروف شاعر عبیداللٰہ علیم 12 جون 1939ءکو انڈیا کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے اور 18 مئی 1998ءکو کراچی میں وفات پائی۔ ان کا کلام اور عکس تحریر بڑی خوبصورتی سے شائع کیا گیا ہے۔

شائستہ زریں کی سروے رپورٹ ” وہ سب سے بڑی خوشی جو میں نے اپنی ماں کو دی “ بھی اس شمارے کا حصہ ہے۔جس میں معروف دانشور اور شاعر افتخار حسین عارف ، سلیم کوثر ، مدیر اعلٰی اردو لغت بورڈ اورمحقق عقیل عباس جعفری ، صحافی شہناز رمزی ، تجزیہ کار ڈاکٹر ہما بقائی اور ڈرامہ نگار فصیح باری خان کے تاثرات شامل کئے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا ( فیس بک، واٹس ایپ ، ٹوئیٹر) پر موصول ہونے والے پیغامات سے اقتباسات نیٹ پوسٹ کے عنوان سے شائع کئے گئے ہیں۔

جمشید انصاری مرحوم کا شمار ملک کے ممتاز کارٹونسٹ میں ہوتا تھا ان کے بنائے ہوئے چند کارٹون بھی اس شمارے میں خصوصی اہتمام سے شایع کئے گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی سرگرمیوں کا تصویری خبرنامہ بھی آہنگ کا حصہ ہے۔

”صحت کے شعبے بہتری کے لئے حکومتی اقدامات“ کے موضوع پر ریڈیو پاکستان بہاولپور میں ایک خصوصی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا جس کی روداد بھی زیر تبصرہ شمارے میں شامل ہے۔

سیالکوٹ کا نام تاریخی و صنعتی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔اس حوالے سے اشفاق نیاز کا معلوماتی مضمون” سیالکوٹ تاریخ کے آئینے میں “ بھی قابل مطالعہ ہے۔

آہنگ کے نگران اعلٰی شیراز لطیف اور نگران خورشید احمد ملک ہیں۔ جبکہ آہنگ کے مدیر اعلٰی ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر پروگرام اور سیئینر براڈ کاسٹر فرحان عباس ہاشمی ہیں جو اس سے قبل بھی یہ ذمہ داری خوبصورتی سے نبھا چکے ہیں اور توقع ہے کہ ان کی ادارت میں آہنگ کے آنے والے شمارے بھی ریڈیو پاکستان کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے خوبصورت مجلہ کے طور پر شائع ہوتے رہیں گے ۔ آہنگ کے مدیران میں پروگرام مینیجر محبوب سرور اور افشاں نگار شامل ہیں۔

قیمت:۔ 200 روپے

ملنے کا پتہ:۔ براڈکاسٹنگ ہاو ¿س ایم اے جناح روڈ کراچی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

نجمہ حنیف

ہ حنیف براڈ کاسٹ جرنلسٹ ہیں اور ریڈیو پاکستان بہاولپور سے وابستہ ہیں۔

najma-hanif has 10 posts and counting.See all posts by najma-hanif