مفتی پوپلزئی دبئی میں ہیں


مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی ہپراسرار گم شدگی کا معما حل ہو گیا ہے۔ مفتی پوپلزئی 22 جون کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہو گئے تھے اور ان کی واپسی 2 اگست کو ہو گئی۔

ہر سال رمضان المبارک اور عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے معاملے پر اختلاف کا باعث بننے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی اچانک منظر عام سے غائب ہو گئے تھے اور ان کا فون بھی مسلسل بند جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی شہاب الدین کو آخری بار اسلام آباد ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل لاؤنج میں دیکھا گیا تھا اور ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مفتی پوپل زئی کا ٹکٹ بھی برامد ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اہل خانہ کا اصرار ہے کہ وہ پاکستان میں ہی ہیں لیکن ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہتمم مفتی شہاب الدین کی غیر موجودگی کے باوجود عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے نائب مہتمم مولانا خیر البشر کی قیادت میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی عیدالفطر کے موقع پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب چلے گئے تھے اور پورے ملک میں ایک ساتھ عید منائی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).