بہاولپورمیں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 100 افراد جاں بحق


 

بہاول پور میں احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکرکے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بہاولپور میں احمد پورشرقیہ کے قر یب آئل ٹینکرموڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس کے بعد متعدد لوگ آئل ٹینکر سے پیٹرول اکٹھا کرنے کے لیے جمع ہوگئے اور اسی دوران آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ کر درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں جب کہ حادثے میں 100 افراد جاں بحق جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، جھلسے ہوئے افراد کووکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).