برطانیہ میں عید کے اجتماع پر گاڑی چڑھ گئی: چھ افراد زخمی


 برطانیہ کے علاقے نیو کاسل میں تین بچوں سمیت چھ افراد اس وقت زخمی ہوئے جب ایک گاڑی سپورٹس کمپلیکس کے باہر ان پر چڑھ گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ عید منا رہے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بچہ شید زحمی ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی لوگوں پر چڑھانے والی ایک 42 سالہ خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔  نیو کاسل کے سپورٹس سینٹر کے باہر سینکڑوں افراد عید منا رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

ایک عینی شاہد نے بتایا: ‘جہاں تک مجھے لگتا ہے کہ یہ خاتون جو نماز پڑھ کر باہر نکلیں وہ جانے لگیں تو ان کا گاڑی ان کے قابو میں نہیں رہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب گاڑی رکاوٹ عبور کر کے لوگوں پر چڑھی ہے تو ہر طرف افرتفری تھی، ہر ایک چیخیں مار رہا تھا۔

ایمبولینس سروس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چھ افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔

 

نیو کاسل سے منتخب ممبر پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں کہا ‘بہت افسوس ہوا۔ میں ان کی خوشیوں میں کچھ دیر قبل شریک تھی اور وہاں ہر کوئی بہت خوش تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).