اکتیس سال سے روزہ رکھنے والے گورکھ پور کے لال بابو


 

یوپی کے گورکھپور کے رہنے والے 45 سال کے لال بابو 31 سال سے روزہ رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کر رہے ہیں ۔ وہ عید کے چاند کا بھی انتظار کرتے ہیں۔ وہیں عید کے دن ان کے گھر پر مسلم کنبوں کا صبح سے شام تک تانتا لگا رہتا ہے ۔

خیال رہے کہ راج گھاٹ علاقہ کے جگناتھ پور کے رہنے والے لال بابو کا خاندان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سبھی روزہ رکھنے والے لال بابو کا کہنا ہے کہ انہوں نے والد اور بڑی بہن کو بچپن میں روزہ رکھتے ہوئے دیکھا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 11 سال تھی ، تبھی سے وہ روزہ رکھ رہے ہیں ۔

سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ روزہ کے دوران جہاں ان کی اہلیہ گیتا نجلی سحری اور افطاری کا بھی خاص اہتمام کرتی ہیں ، تو وہیں بیٹا کرن، بیٹی سداكشی اور ارادھيا دسترخوان پر ان کا ساتھ دیتے ہیں ۔ لال بابو بتاتے ہیں کہ ان کے والد گنگا پرساد کا 1986 میں انتقال ہو گیا ۔ وہیں والد کی اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ 31 سال سے روزہ رکھ رہے ہیں ۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).