میری زندگی پر بننے والی فلم کے لئے پرینکا چوپڑا بہترین انتخاب ہو سکتی ہیں: زینت امان


بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی پر بننے والئ فلم کے لئے پرینکا چوپڑا مثالی اداکارہ ہو سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ستر کی دہائی میں زینت امان نے “ستیم شوم سندرم” اور “ہرے رام ہرے کرشن” جیسی فلموں میں جرات مندانہ اداکاری سے تہلکہ مچا رکھا تھا۔

ایک حالیہ بیان میں زینت امان نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں پرینکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں۔ وہ بہت پیار کرنے والی اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ وہ اپنی اداکاری سے اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).