پاکستان ایٹمی صلاحیت محدود کرے: امریکا


amricaامریکی وزیر خا رجہ جان کیر ی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت محدود اور ذخائر کم کرے،کہا کہ معاملے کو نواز شریف کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔مشیر خا رجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں ایٹمی ہتھیاروں میں بھارت نے کمی کو تو ہم بھی عمل کریں گے۔
پاک امریکا سٹرٹیجک مذاکرات کے دوران امریکی وزیر خا رجہ جان کیری نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران مطالبہ رکھا ہے کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت محدود اور ذخائر کم کرے۔
جان کیری نے کہا کہ ایٹمی تحفظ دونوں ممالک کے لیے واضح خدشہ ہے،دونوں ممالک آئندہ برسوں میں ایٹمی اسلحے کی حامل ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے ذمہ داریوں پر بات چیت کرناجاری رکھیں گے،پاکستان ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کی پالیسی کا چہرہ مہرہ اور مرکز بنائے، ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کا معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف رواں ماہ کے آخر میں نیوکلیئر سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔جواب میں سرتاج عزیز نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک پیچیدہ جغرافیائی و سیاسی تاریخ ہے،معاملے کو مشرق ومغرب سے مستعار لیے گئے چشموں سے نہ دیکھیں،پاکستان کو اس کی سٹرٹیجک سپیس کے اندر برداشت کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدم پھیلاﺅ اور سٹرٹیجک استحکام کے عمل میں ہماری شرکت جاری رہے گی، امریکا پاکستان کے سلامتی سے متعلق خدشات کو بہتر طو ر پر سمجھے، پاکستان پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کا ایٹمی اسلحہ اس کی ڈھال کے لیے ہے اور یہ کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام پر یکطرفہ طور پر ایسی کوئی پابندی قبول نہیں کرےگا جو بھارت پر بھی عائد نہ ہوتی ہو۔


Comments

FB Login Required - comments