پاکستان فلم انڈسٹری میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں : جاوید شیخ


\"javaidاداکار و ہدایت کارجاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کے ریوائل کے بعد اب ہم پر سب سے زیادہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ ہم پاکستان میں اچھی معیاری اور عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کام کریں۔
گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستانی فلموں نے جس طرح عوام کے اعتماد کو بحال کیا ہے اور وہ سنیماگھروں کی طرف واپس آئے ہیں یہ ایک بڑی کامیابی ہے دنیا کے متعدد ممالک میں پاکستانی فلموں کو پسند کیا گیا خاص طور بھارت میں بھی ہماری فلموں کو سراہا گیا،گزشتہ دو سالوں میں فلم انڈسٹری میں آنے والی تبدیلی مستقبل کے لیے بہت خوش آئند ہے۔ ایک انٹر ویو میں انھوں نے کہا کہ اب ہم بھارتی فلموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور معیار کے اعتبار سے ہم بہت اچھا کام کررہے ہیں،انھوں نے کہا میری فلم کی تیاریاں مکمل ہیں۔ فلم ”وجود“ میں سنیئر فنکاروں کے ساتھ نئے فنکاروں کو بھی کام کرنے کا موقع ملے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments