شاہ رخ خان کے سسر انتقال کر گئے


\"shahrukh\" اداکار شاہ رخ خان کے سسر دہلی میں انتقال کرگئے۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کے والد رمیش چندرا چبر کی دہلی میں اپنے گھر پر اچانک حالت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔خبر ملتے ہی شاہ رخ اور گوری فوری طور پر ممبئی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔
شاہ رخ کے سسر کی آخری رسومات دہلی کے لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔
کرنل رمیش چندر 1970 میں ضلع ہوشیار پور سے دہلی منتقل ہوئے تھے۔ انھوں نے سوگواران میں اہلیہ ساویتا چبر، بیٹی گوری خان اور بیٹے وکرانت کو چھوڑا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments