بیگم استاد فتح علی خان انتقال کر گئیں


پٹیالہ گھرانے کے استاد فتح علی خان مرحوم کی بیگم محترمہ واجدہ فتح علی خان آج لاہور میں انتقال کر گئیں۔ وہ گوالیار گھرانے کے نامور استاد جناب امید علی خان مرحوم کی بیٹی تھیں۔

انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے سلطان فتح علی خان اور رستم فتح علی خان اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔

ان کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے نو بجے کریم پارک، رحمان روڈ میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین مومن پورہ کے قبرستان واقع میکلوڈ روڈ میں ہو گی۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).