لندن میں جلاوطن کے تازہ حالات


ایک خبر تو یہ ہے کہ ماضی میں قائد مہاجر، پھر پیر صاحب، پھر قائد تحریک اور بالآخر بانی تحریک کے درجات پر فائز رہنے والے الطاف بھائی نے لندن کے ایک مہنگے ہسپتال سے اپنی توند میں تخفیف کروائی ہے۔ درجنوں پاؤنڈ چربی کٹوانے سے ان کے دل کی حالت میں بہتری کے آثار ہیں۔ تاہم ذہنی پراگندگی برقرار ہے اور اس کے اسباب خالص سیاسی ہیں۔ لندن میں ان کے وفا دار نورتنوں کے تتر بتر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان صحاب مین سے ہر نورتن کو ماہانہ 3000 سے 4000 پاؤنڈ تک تنخواہ مل رہی تھی۔ سوشل سیکورٹی امداد الگ تھی۔ کراچی میں رینجرز کی چائنا کٹنگ کے بعد ناگزیر طور پر اس خطیر وظیفے میں خوفناک کمی واقع ہوئی ہے۔ کراچی کے سابق شاہان بے تاج آخر کب تک سوشل سیکورٹی کے ٹکڑوں پر گزارا کرتے۔ نتیجہ یہ ہے کہ دربار لندن تیزی سے اجڑ رہا ہے۔ الطاف حسین توند سے بھی گئے اور جلال سے بھی گئے۔ اہل دربار اب کہیں نظر نہیں آتے، پھرتے ہیں میر خوار، کوئی پوچھتا نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).