سعودی حکومت سفاک ہے: وزیر خارجہ ڈنمارک


\"danishڈنمارک کے وزیر خارجہ کرستیئن ینسن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ’ ادھار وقت پر‘ خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سفاک حکومت ہے جو اپنے ہی شہریوں کو قتل کرتی ہے۔
ڈینش وزیر خارجہ نے حال ہی میں ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ سعودی عرب کا درورہ کیا تھا۔ اس دورے میں ڈنمارک کے ولی عہد شہزادہ فریڈرک اور ان کی اہلیہ شہزادی مَیری بھی شامل تھیں۔ دورے سے واپسی پر کل شام ڈینش ٹیلیویژن کے چینل 2 پر اپنے اِس دورے کے متعلق ایک مباحثے کے دوران ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ا±ن کے خیال میں سعودی عرب کی انتظامیہ ” ادھار وقت پر“ خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ شاید سعودی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔

ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی معاشرے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور موجودہ حکومت ان کو نہیں روک سکے گی۔ سعودی عرب کے بہت لوگ اور نوجوان تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔ وہ آزادی چاہتے ہیں۔ مباحثے کے دوران ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے غیر معولی سخت بیان دیتے ہوئے غیر سفارتی لب و لہجہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کو مضبوط سمجھنے والی، سخت مذہبی رجعت پسند سعودی حکومت اگر لوگوں کے خلاف اقدامات کرتی ہے اور خاص کر نوجوانوں کے مطالبات کو نظر انداز کرتی ہے تو میرے خیال میں یہی اس کے زوال کا سبب بنے گا۔

مباحثے کے دوران ڈینش وزیر خارجہ کرستیئن ینسن نے اپنے اسی بیان کو بار بار دہرایا کہ سعودی حکومت ادھار کے وقت پر چل رہی ہے اور اگر وہ لوگوں میں پائے جانے والے جذبات و احساسات کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔ ڈینش وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی حکومت پر سخت تنقید کرنے کے باوجود اس بات کا دفاع کیا کہ وہ ایک بڑے تجارتی وفد اور ولی عہد شہزادہ فریڈرک کے ساتھ، سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈنمارک اور سعودی عرب اقدار کے حوالے سے ایک دوسرے سے بہت فاصلے پر ہیں۔ انہوں نے سعودی حکومت کو سفاک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اپنے ہی شہریوں کو قتل کرتی ہے۔

(رپورٹ: نصر ملک، کوپن ہیگن …. بشکریہ کارواں، ناروے )


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments