میں سیکسی ہوں اس لیے اداکارائیں میرے ساتھ کام نہیں کرتیں: ایملی رابن تھیکرز


26 سالہ امریکی ماڈل ایملی رابن تھیکرز کے ایک متنازع ویڈیو ٹریک ‘بلرڈ لائنز’ میں رقص کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں

امریکی ماڈل ایملی کا کہنا ہے کہ کچھ خواتین ان کی ‘سیکسی شبیہ’ کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

26 سالہ امریکی ماڈل ایملی رابن تھیک کے ایک متنازع ویڈیو ٹریک ‘بلرڈ لائنز’ میں رقص کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔

انھوں نے اخبار ‘ہارپر بازار آسٹریلیا’ کو بتایا کہ اس کی وجہ سے انھیں کام ملنا بند ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا: ‘میرے ساتھ یہ چیز ہوئی، اوہ، وہ تو بہت زیادہ سیکسی ہے۔ یہ ایک خاتون مخالف جیسی چیز ہے کہ لوگ میرے ساتھ اس لیے کام نہیں کرنا چاہتے کہ میں سیکسی ہوں۔’

ایملی کا کہنا ہے: ‘ہمارے جسم کتنے ہی سیکسی کیوں نہ ہوں، ایک خاتون کی حیثیت سے اس بات کی آزادی ہونی چاہیے کہ ہمیں ہماری جنسیت کو ظاہر کرنے کا اختیار حاصل ہو۔’

ماڈل ایملی ‘گان گرل’ اور ‘انٹراج’ جیسی فلموں میں بھی آچکی ہیں۔

انھوں نے ‘میری کلیئر’ میگزین کو بتایا: ‘جو بھی پروفائل میرے بارے میں لکھا جاتا ہے، اس میں ہوتا ہے کہ میں سیکس کی ایک علامت ہیں۔’

گزشتہ روز (5 جولائی) ایملی روبن تھیک ایک پبلسٹی شو کے لئے پیرس کے معرف فیشن ہاؤس ووگ کی بالکونی پر سیاہ لباس میں نمودار ہوئیں تو پیرس کی سڑکوں پر ٹریفک رک گئی۔ بدھ کے روز ایملی روبن تھیک اپنے مداحوں کے لئے خوشگوار موڈ میں تھیں۔ اس موقع پر ان کی تصویریں لینے والے پیشہ ور فوتو گرافرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے نسوانی حسن کا ایسا نمونہ لم ہی دیکھا ہے۔

26 سالہ ایملی روبن تھیک نے جالی دار سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا جو ان کے پیش قیمت اثاثوں کو چھپانے کی بجائے نمایاں کر رہا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).