جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے پاس دھماکہ


افغانستان میں حکام کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب ایک خودکش دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان سکیورٹی فورسز اور مشتبہ جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے احاطے کے قریب واقع ایک گھر میں پناہ حاصل کی ہوئی ہے۔

تاحال دھماکے کی وجوہات کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا۔

خیال رہے کہ پاکستان قونصل خانہ بھارتی سفارتی مشن کے قریب واقع ہے جہاں گذشتہ ہفتے بھی ایک حملہ کیا گیا تھا۔

بدھ کے دھماکے کے بعد اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر موجود حکام کا کہنا ہے قونصل خانے کے باہر جاری حملے کی جانچ ہو رہی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’خود کش حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور اس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’یہ واقعہ پاکستانی قونصل خانے کے قریب ہوا ہے لیکن اس بارے میں قطعی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ اس کا مقصد کیا تھا۔‘

ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل اسی طرح کے حملوں میں بھارتی مفادات کو دو بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک حملہ مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر ہوا تھا جبکہ دوسرے حملے میں بھارتی ریاست پنجاب میں شدت پسندوں نے پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئر بیس کو نشانہ بنایا تھا۔

خیال رہے کہ یہ حملہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والے چہار ملکی مذاکرات کے فورا بعد ہوا ہے۔

افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے نمائندوں کے درمیان پیر کو مذاکرات ہوئے۔

عدنان خان کاکڑ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

عدنان خان کاکڑ

عدنان خان کاکڑ سنجیدہ طنز لکھنا پسند کرتے ہیں۔ کبھی کبھار مزاح پر بھی ہاتھ صاف کر جاتے ہیں۔ شاذ و نادر کوئی ایسی تحریر بھی لکھ جاتے ہیں جس میں ان کے الفاظ کا وہی مطلب ہوتا ہے جو پہلی نظر میں دکھائی دے رہا ہوتا ہے۔ Telegram: https://t.me/adnanwk2 Twitter: @adnanwk

adnan-khan-kakar has 1541 posts and counting.See all posts by adnan-khan-kakar

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments