امریکی کسان 1826 پونڈ وزنی پیٹھا کدو اُگا کر مقابلہ جیت گیا



امریکی ریاست یوٹاہ پیٹھا کدو کی پیداوار میں ملک بھر میں شہرت رکھتی ہے، جہاں پیدا ہونے والے پیٹھے اپنے وزن اور سائز کے اعتبار سے دوسرے تمام علاقوں کی نسبت نمایاں طور پر آگے رہتے ہیں۔

لیکن اس سال نئی فصل نے وزن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں۔ اور وہاں کم ازکم 8 ایسے پیٹھا کدو سامنے آ چکے ہیں، جن کا وزن ایک ہزار پونڈ یعنی 455 کلو گرام سے زیادہ ہے۔

یوٹاہ میں زیادہ وزن کے پیٹھا کا سالانہ مقابلہ بھی ہوتا ہے۔ حال ہی میں ہونے والے 16 ویں سالانہ مقابلے میں جس پیٹھے کو پہلا انعام ملا ہے اس کا وزن 1826 پونڈ یعنی 830 کلو سے زیادہ ہے

یہ پیٹھا کدو ایک مقامی کاشت کار محمد صادق کے کھیت میں پیدا ہوا ہے۔ اس سے قبل بڑے سائز کے پیٹھے عموماً گرین ہاؤسز میں پیدا ہوتے رہے ہیں۔ یہ پہلا ایسا بھاری اور زیادہ وزن کا پیٹھا ہے جو فارم سے باہر ایک عام کسان کے کھیت میں پیدا ہوا ہے۔

پیٹھے کے ایک کھیت کا منظر، فائل فوٹو

اس مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ یوٹاہ کی تاریخ کا دوسرا سب سے وزنی پیٹھا ہے۔
زیادہ وزن کے پیٹھا کدو کے مقابلے کی ایک اور تقریب 10 اکتوبر کو پلیزنٹ گروو شہر کے ایک فارم میں منعقد کی جائے گی۔

امریکہ میں پیٹھا کھانے اور میٹھے پکوانوں کے ساتھ مختلف تقریبات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ جن میں ہالوین سب سے نمایاں ہے، جس میں زیادہ تر لوگ اپنے گھروں کے باہر پیٹھے کو بڑی خوبصورتی سے سجاتے ہیں۔ یہ تقریب اکتوبر کے آخر میں منائی جاتی ہے۔

وائس آف امریکہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

وائس آف امریکہ

”ہم سب“ اور ”وائس آف امریکہ“ کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے مطابق ”وائس آف امریکہ“ کی خبریں اور مضامین ”ہم سب“ پر شائع کیے جاتے ہیں۔

voa has 3331 posts and counting.See all posts by voa