سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند


\"lahoreپنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو بند کردیا ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور میں میٹرو بس سروس کو بند کردیا گیا ہے، سروس کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جب کہ بسوں کو گجومتہ بس ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔میٹرو سروس کی بندش کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنے روزگار تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔
میٹرو بس سروس کی بندش کے حوالے سے پنجاب حکومت کی موقف میں تضاد پایا جاتا ہے، میٹرو بس سروس کے ترجمان کہتے ہیں کہ سروس آج شام 5 بجے بحال کردی جائے گی جب کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس سروس 2 دن کے لئے بند کی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کی معطلی کا اقدام انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے، ان رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد میٹرو بس سروس کو نشانہ بناسکتے ہیں، سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی میٹرو سروس کو بحال کردیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments