ماہرہ خان نے بیروت کا عالمی فلمی میلہ لُوٹ لیا


خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو آٹھویں بیروت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈوں سے نوازا گیا۔ پاکستانی اور بھارتی میڈیا نے ماہرہ خان کے لبنانی فلمی میلے میں شرکت کی خبریں نمایاں سرخیوں کے ساتھ شائع کی ہیں۔

بیروت فلم فیسٹول میں ماہرہ کو اُن کی خوبصورت پوشاک اور عالمی سطح پر مختصر مدت میں بطور اداکارہ خود کو منوانے پر الگ الگ دو ایوارڈ دیے گئے۔

ماہرہ خان کے بیروت میں فلمی میلے میں شرکت کو انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک کے میڈیا نے نمایاں کوریج دی ہے اور ایوارڈ کی تقریب میں اُن کے لباس اور خوبصورتی کو خوب سراہا گیا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر ماہرہ خان کے دلکش اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے تبصرے کیے ہیں۔

پاکستان کے مقامی روزنامے ایکسپریس کے مطابق ماہرہ نے تقریب کے شرکا سے بات کرتے ہوئے عربی میں اُن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بیروت انٹرنیشنل فلم ایوارڈ وصول کر کے بہت خوش ہیں۔ بیروت میں ماہرہ خان کی آمد سے قبل ہی اُن کی فلمی میلے میں شرکت کی خبریں ٹویٹر اور فیس بک پر گردش کرنے لگی تھیں۔

ماہرہ خان نے پاکستانی ٹی وی ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔ پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے بھارتی فلم ’رئیس‘ کے ذریعے بھی اپنے کام کا لوہا منوایا ہے۔ فلمی ناقدین کے مطابق وہ اپنی ڈیبیو بالی ووڈ فلم میں بہت خوبصورت نظر آئی تھیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر حالیہ فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویرشیئرکیں جن میں وہ بلاشبہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ فوٹو شوٹ کی خاص بات ماہرہ کی ’’نو میک اپ لک‘‘ ہے۔ اداکاہ نے مداحوں کو اپنی خوبصورتی کا راز بھی بتایا۔

یہ فوٹو شوٹ ماہرہ نے معروف عالمی فیشن میگزین ’’ووگ ‘‘ کے لیے کرایا۔ ووگ انڈیا کے سرورق پر ماہرہ کی کور فوٹو نے ثابت کردیا کہ پاکستان کی اداکارائیں خوبصورتی میں بالی ووڈ بیوٹیز سے کہیں آگے ہیں۔

ماہرہ نے اپنی جلد کی حفاظت کے طریقے، پسندیدہ میک اپ اور ٹوٹکے بھی مداحوں کے لیے شیئر کیے۔ ماہرہ کا روز مرہ استعمال کا پسندیدہ ماسک لیموں اور شہد ہے۔ کہتی ہیں کہ یہ چہرہ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اسے موئسچرائز بھی کرتا ہے اور جلد میں انوکھی چمک پیدا کرتا ہے۔ ماہرہ کی پسندیدہ ترین لپ اسٹک ’’میک‘‘ برانڈ کی روبی وو ہے۔

ماہرہ کو فیشل آئلز سے چہرے کا مساج کرنا بہت پسند ہے اور ان کا پسندیدہ ’’بادام کا تیل ‘‘ ہے۔ ماہرہ جن کاسمیٹکس کا لازمی استعمال کرتی ہیں ان میں بوبی براؤن کا پنک کورل بلش آن، ڈیور اور وائی ایس ایل کا مسکارا شامل ہے۔

ماہرہ کا پسندیدہ ترین پرفیوم رالف لورین کا ’’رومانس‘‘ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).