بداعتمادی کے خاتمے سے امن قائم ہو سکتا ہے: افغان سفیر


\"afghanپاکستان میں متعین افغان سفیرڈاکٹرمحمدعمرزاخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان کوئی تنازع نہیں بلکہ بداعتمادی کی فضا ہے جس کے خاتمے سے امن قائم ہو سکتا ہے۔ دونوں ممالک میں بعض عناصر امن نہیں چاہتے۔
پشاورکے افغان قونصلیٹ میں افغان مہاجرین اور میڈیا سے خطاب میں ڈاکٹر عمر زاخیل وال کا کہنا تھا کہ ملا فضل اللہ افغانستان کے ایسے علاقوں میں چھپا ہے جہاں حکومت کی رسائی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ افغان سفیرکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہوتے ہی دونوں ممالک میں تشدد بھی شروع کر دیا جاتا ہے اور دونوں ممالک میں ایسے عناصر موجود ہیں جو امن نہیں چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی تنازع نہیں۔ صرف بداعتمادی کی فضا ہے اور بداعتمادی ختم ہونے سے امن قائم ہو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رجسٹریشن کے مسئلے پر افغان مہاجرین کے ساتھ پولیس کا رویہ مناسب نہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments