نواز الدین اور سری دیوی Mom میں اکٹھے نظر آئیں گے


\"nawazبالی وڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی اور نوازالدین صدیقی ایک ساتھ فلم ’Mom‘ (ماں) میں کام کرتے نظر آئیں گے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سری دیوی بہت جلد فلم ’Mom‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، جس میں نوازالدین صدیقی بھی ایک خاص کردار کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کی پروڈکشن سری دیوی کے شوہر اور پروڈیوسر بونی کپور کر رہے ہیں۔
نواز الدین کے ترجمان کے مطابق وہ جلد ہی اس فلم میں کام شروع کریں گے تاہم انہوں نے فی الحال ان کے کردار کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
رپورٹس کے مطابق فلم ’Mom‘ کی مرکزی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے، جو ایک منفرد کہانی ہوگی۔جیسا کہ فلم کے نام سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سری دیوی اس فلم میں ماں کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔روی ادیاور کی ہدایات میں بننے والی فلم ’Mom‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے ماہ کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments