ہالی وڈ میں فلموں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں: پریانکا


\"piryanka\"بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اپنے بالی وڈ کیرئیر کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ہالی وڈ میں اپنے کیرئیر کو لے کر بے حد سنجیدہ ہیں اور اپنی فلموں کا انتخاب نہایت سوچ سمجھ کر کر رہی ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کی کامیاب اداکاراو¿ں میں شمار ہونے والی پریانکا چوپڑا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا ’میں اپنے بین الاقوامی کرداروں کا انتخاب نہایت سوچ سمجھ کر کر رہی ہوں کیوں کہ میں نہیں چاہتی اس کی وجہ سے بالی وڈ میں میرا مقام متاثر ہو‘۔
33 سالہ پریانکا چوپڑا بالی وڈ کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں ایک امریکی ٹی وی شو ’اے بی سی کوائنٹیکو‘ میں مرکزی کردار کرنے کی آفر ملی۔اس شو میں پریانکا چوپڑا نے ایک ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے انہیں پیپلز چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
پریانکا کا مزید کہنا تھا ’میں اس معاملے میں بہت سخت ہوں، میں نہیں چاہتی ہالی وڈ کی وجہ سے بالی وڈ میں میری جگہ خراب ہو، میں ایسا کبھی نہیں کروں گی چاہے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں کام کروں، مجھے بالی وڈ جیسا مقام ہی ہالی وڈ میں بھی چاہیے‘۔
واضح رہے کہ پریانکا اپنے شو کے بعد ہالی وڈ فلم ’بے واچ‘ میں بھی ولن کا اہم کردار ادا کریں گی۔پریانکا کا کہنا تھاکہ ’کوائنٹیکو میں میں نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ بے واچ میں مجھے ولن کا اہم کردار دیا گیا ہے اور میں اس ہی قسم کے کردار ہالی وڈ میں کرتی رہوں گی‘۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments