پاکستان میں ڈرامے کا معیار متاثر ہوا ہے: توقیر ناصر


toqeer nasarمعروف اداکار اور پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے سابق ڈائریکٹر جنرل توقیر ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ان دنوں ٹی وی ڈرامہ افرا تفری کا شکار ہے۔
ڈرامے میں کام کرنیو الے ایکٹرز اور ڈائریکٹرزکے پاس وقت کم ہے کیوں کہ چینلزکی بہتات کی وجہ سے ڈراموں کی مانگ بڑھ گئی ہے اور کم وقت میں زیادہ کام ہورہا ہے اس وجہ سے ڈرامے کا معیار متاثر ہوا ہے تاہم اس کے باوجود ہمارا ڈرامہ بھارت سے بہت بہتر ہے یہ بات انھوں نے پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور حنیف خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی، گلوکارہ عابدہ خانم، ڈی ایس پی الطاف حسین و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا،جبکہ عشایئے میں ٹی وی پروڈیوسر سلطان ،اختر سہوانی،توقیر بیگ، قیصر مسعود جعفری،اختر جعفری،ارشد ملک، جنید رضوی، قاضی قمر الدین، راشد نور،احسان امروہوی، نیئر رضا و دیگر بھی موجود تھے۔توقیر ناصر نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کا مستقبل بہتر نظر آرہا ہے، کوئی اچھا کردار ملا تو فلموں میں ضرور کام کروں گا۔


Comments

FB Login Required - comments