مصطفی کمال کی اچانک پاکستان واپسی : اہم پریس کانفرنس کریں گے


\"mustafa\"سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی کی پریس کانفرنس آج سہ پہر تین بجے ڈیفنس میں ہوگی، جس میں میڈیا کو اہم معاملات سے آگاہ کریں گے۔
2005سے 2009 تک کراچی کے ناظم رہے اور شہرمیں ترقیاتی کام کے حوالے سے ان کی خدمات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ دونوں رہنما گذشتہ کئی سال سے سیاسی منظر نامے سے دور رہنے کے بعد آ ج پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئیں گے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضرور نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔