دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کا کردار اہم رہا: وزیراعظم


\"prوزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ضرب عضب میں نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے ، مضبوط مسلح افواج کے ذریعے دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ تیاریوں سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جاری فیصلہ کن لڑائی میں فضائیہ کا کردار نہایت اہم ہے جو ایئر فورس کی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتی ہے ، مسلح افواج کو مضبوط بنا کر دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی جدید طرز پر پیشہ ورانہ تیاری اور صلاحیتوں سے ملک کو درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جا سکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments