خواتین بل پر اختلاف کرنے والے اسمبلی میں بات کر سکتے ہیں: ایاز صادق


\"ayazسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اگر خواتین کے بل کے حوالے سے کوئی اختلاف ہے تو ایوان میں بات کی جا سکتی ہے،کوئی بھی بل آخری نہیں ہوتا، اس میں ترامیم آ سکتی ہیں، مولانا صاحب کی اپنی سوچ ہے، انہیں چاہئے کہ ترمیمی بل لائیں۔
سپیکر قومی اسمبلی لاہورکے جیلانی پارک میں خصوصی بچوں کی تقریب سے خطاب اور میڈیاسے گفتگوکر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہر جماعت اور ہر رکن اسمبلی کے پاس ہے کہ وہ ترمیمی بل لائے، قومی اسمبلی کے ارکان باشعور ہیں، وہ اگر مناسب سمجھیں گے تو ترامیم کو بل کا حصہ بنا لیں گے۔
حکومت سے الگ ہونے کی مولانا کی دھمکی کے حوالے سے سوال پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ مولانا کی اپنی سوچ ہے، سبھی جانتے ہیں کہ اسمبلی میں کس کے کتنے لوگ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments