جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت کل تک ملتوی


پاناما پیپرز سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں پہلی سماعت میں شریف فیملی کی جانب سے رپورٹ پر اعتراضات جمع کرادیئے گئے۔ شریف فیملی کے وکیل خواجہ حارث کی جانب اعتراضات میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے جلد 10کو خفیہ رکھنا بدنیتی ہے، جےآئی ٹی نےاختیارات کا غلط استعمال کیا۔ درخواست میں غیر شفاف تحقیقات کو کالعدم قرار دینے اور جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ وزیراعظم پر جرح کرنی ہے،عدالت طلب کیا جائے۔

نعیم بخاری کا موقف تھا کہ عدالت نےفیصلے میں کہا تھا بوقت ضرورت نواز شریف کو بلا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام رقم اور فنڈز نواز شریف کے تھے، حسین نواز کے پاس آمدن کے ذرائع نہیں تھے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ آپ کے مطابق ہل میٹل کا فائدہ نواز شریف کو مل رہا تھا؟

کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).