پٹھان کوٹ واقعہ: کالعدم تنظیم کے کئی ارکان گرفتار، دفاتر سیل


\"nawazوزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملکی وخطے کی سلامتی کی صورتحال اور پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کا معاملہ زیر غورلایاگیا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جیش محمد کے کئی ارکان گرفتار کرلیے گئے اور دفاتر سیل کیے جارہے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت سے بات چیت کے بعد پاکستان تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ بھیجے گا جبکہ بھارت سے مزید شواہد بھی مانگے جائیں گے۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر حکام شریک تھے۔
اجلاس میں اہم ملکی امور، نیشنل ایکشن پلان اور خطے کی صورتحال کے علاوہ دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم داعش کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات پر بھی غور کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments