وزیر اعظم کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف عبوری اور شہباز شریف مستقل وزیراعظم ہونگے


باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنالی ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم کی نا اہلی کی صورت میں پہلے خواجہ آصف پھر شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو گا اور جمہوری و قانونی جدوجہد بھی ہوگی، وزیراعظم نواز شریف نااہل ہوئے تو نیا وزیراعظم آئے گا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو ایم این اے منتخب کروا کر نیا وزیراعظم بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں شہباز شریف کو رکن قومی اسمبلی منتخب کروانے میں 45 دن لگیں گے، شہباز شریف کے انتخاب تک 45 روز کے لیے ایک عبوری وزیراعظم آئے گا ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عبوری وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف مضبوط ترین امیدوار ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).