پارٹی چھوڑ نے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں: چوہدری سرور


ch sarwarتحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف میں ہوںیہاں ہی رہوں گا ، پارٹی چھوڑ نے کاسوال ہی پیدا نہیں ہو تا۔اعلامیہ کے مطابق تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے اصولوں اور نظر یہ کی وجہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور مجھے فخر ہے کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف عوامی امنگوں کی تر جمانی کررہی ہے اور میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہوں میرے پارٹی چھوڑ نے کی باتیں افواہوں کے سواکچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج کر پشن ‘مہنگائی‘لوڈشیڈ نگ سمیت جن بھی مسائل کا سامنا ہے ان کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف کے مخالفین اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحر یک انصاف ہی کا میاب ہوگی اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔


Comments

FB Login Required - comments