جب کوئی سپر سٹار کہتا ہے تو عجیب لگتا ہے: شاہ رخ


\"shah\"بالی ووڈ اداکار شا ہ رخ خان کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی یا بد قسمتی سے زندگی سے زیادہ حاصل کر لیا ہے لیکن جب کوئی سپر سٹار کہتا ہے تو عجیب لگتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارشا ہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلم نگری میں 25 سال گزار لیے جس کے بعد جوکچھ حاصل کیا وہ زندگی سے زیادہ ہے اور اب اس سے دورنہیں جایا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی سپرسٹارکہتا ہے توعجیب لگتا ہے، میں فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں جب کہ دیکھنے والوں کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتے ہیں چاہے وہ رومانوی کردار ادا کرنا ہویا غصے والا، ہدایت کارکی ہدایت پر ہر کردار کو ایک عام آدمی کی طرح ادا کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں۔ اپنے خطاب کے حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ایس آر کا خطاب اچھا لگتا ہے لیکن وہ محض شا ہ رخ خان کے نام سے زیادہ خوش ہیں۔واضح رہے کہ اداکارنے اپنی نئی آنے والی فلم “فین” کی کامیابی کے لیے بھی امید ظاہر کی جس میں وہ مختلف اندازمیں نظر آئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments